ماہِ صیام کا پہلا عشرہ‘ چھاپوں میں 100 فلسطینی مسلمان گرفتار

43

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کے لیے کام کرنے والے مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے پہلے عشرے کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون میں 100 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں 18 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ مرکز اسیران اسٹڈی سینٹر کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی فلسطینیوں کے خلاف اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔ قابض فوج نے غرب اردن، بیت المقدس اور دیگر فلسطینی علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں بعض سابق قیدی اور غزہ کے ماہی گیر بھی شامل ہیں۔