منفرد اقامہ پروگرام سے سعودیوں کے لیے مخصوص پیشوں کو تحفظ ملے گا

39

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں محنت اور سماجی ترقی کی وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری سے مملکت کو غیر معمولی فوائد پہنچیں گے، جن میں مسابقت میں اضافہ، سرمایہ کاروں کے لیے کشش اور کئی دیگر تجارتی فوائد شامل ہیں، جب کہ اس سے سعودی مرد اور خواتین شہریوں کی ملازمتوں کے مواقع متاثر نہیں ہوں گے۔ ترجمان نے عرب ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں بتایا کہ منفرد اقامہ پروگرام کے مملکت میں کئی اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔