جعلی شادیوں میں ملوث میرج بیوروز کیخلاف آپریشن شروع

133

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستانی لڑکیوں سے چینی باشندوں کی جعلی شادیوں کے معاملے پر پاکستان اور چین نے ملوث میرج بیوروز کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔ ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ متاثرین چینی سفارتخانے یا پاکستانی آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی اور چینی حکام کے مابین جعلی میرج بیوروز اور ملوث افراد کی معلومات کا تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان اور چین نے غیرقانونی اور جعلی میریج بیوروز کے خلاف اپنی اپنی حدود میں آپریشن شروع کردیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہ کریمنل گینگزاورایجنٹس سے شہریوں کوبچانے کے لیے حکومت پاکستان نے ایکشن لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں انسانی اعضاء کی فروخت کے لیے خواتین کی اسمگلنگ کی رپورٹس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم ایف آئی اے کو تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جعلی شادیوں کے متاثرہ افرادچینی سفارت خانے یا پاکستانی دفتر خارجہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔