اہم خبریں

92

پاکستانیوں کی اکثریت کا حکومتی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) گیلپ کے تازہ ترین سروے کے مطابق55 فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی معاشی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عوامی رائے پر مبنی گیلپ کے سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو گزشتہ حکومت سے زیادہ خراب قرار دے دیاہے۔50فیصد عوام نے کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیا جانے والے حکومتی اقدامات کی حمایت کر دی جبکہ 47فیصد عوام نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سروے میں51فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو گزشتہ حکومت سے زیادہ خراب قرار دیاہے جبکہ 21فیصد افراد کو موجودہ اور گزشتہ حکومت میں فرق نظر نہیں آرہا۔جبکہ سیاسی اعتبار سے عوام نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا، 58 فیصد عوام نے وزیراعظم کے حق میں، 55 فیصد عوام نے صدر ن لیگ شہباز شریف کے حق میں، جبکہ 50 فیصد عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنایا۔

وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
اسلام آباد( آن لائن )وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردئیے
گیے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 21کے کاظم نیاز کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے جو ا سے قبل وزیر اعظم آفس مین ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے اور ان کی جگہ گریڈ 21کے محمد علی شہزادہ کو وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ محمد علی شہزادہ ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تھے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 21کے شیر عالم محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وپیداوار اور آصف حیدر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹ کیس ،ڈاکٹر ڈنشاکے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت اسلام آبادنے نے جعلی بینک
اکاؤنٹ کیس میں نامزد ملزم ڈاکٹر ڈنشا کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مئی تک توسیع کردی۔ جمیل بلوچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نامزد ملزم ڈاکٹر ڈنشا اور جمیل بلوچ کو کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔