پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کر دی

72

بیجنگ(صباح نیوز)پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کی سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کر دی۔ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کا اجلاس چین میں ہوا جس میں پاکستانی وفد نے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کر دی ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کالعدم تنظیموں پر پابندیوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس کے علاوہ رپورٹ میں کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے ائر پورٹس، سرحدوں اور سمندری حدود پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔