رمضان شوگر مل مالکان نے کسانوں کو چینی کا بیگ 6800 روپے میں لینے پر مجبور کر دیا

91

اسلام آباد،بھوانہ (آن لائن)شریف خاندان نے رمضان شوگر مل کو فروخت کیے گئے اربوں روپے گنے کی قیمت غریب کسانوں کو
ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کسانوں کو مہنگے داموں چینی زبردستی دے رہے ہیں، رمضان شوگر مل کے مالک شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز ہیں جو اربوں روپے کرپشن میں ملوث ہیں،مارکیٹ میں چینی کا بیگ 6500 پورے میںمل رہا ہے جبکہ شریف خاندان گنے کی ادائیگی کے بجائے وہی چینی کا بیگ 6800روپے میں فروخت کر رہے ہیں، اس علم پر پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،رمضان شوگر مل میں جھنگ اور چنیوٹ کے ہزاروں کسانوں کی رقم پھنس گئی ہے جبکہ وفاقی و صوبائی حکومت بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں غریب کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی قیمت کی ادائیگی کے لیے سخت اقدام کریں۔