مزید 2نو مسلم لڑکیوں نے تحفظ کے لیے درخواست دائر کر دی

87

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں گھوٹکی کی 2نومسلم بہنوں کے بعد 2اور لڑکیوں نے شوہروں کے ساتھ تحفظ کے لیے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا۔ دعا فاطمہ کا پہلے نام سمرا اور غلام عائشہ کا پریا کماری تھا۔ دعا فاطمہ کا تعلق سکھر جبکہ غلام عائشہ کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مرضی سے اسلام قبول کیا، لیکن والد اور مقامی ایم پی اے سے جان کا خطرہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقامی ایم پی اے اسد سکندر مارنا چاہتا ہے اس لیے تحفظ فراہم کیا جائے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، لڑکیوں کے والد اور پیپلز پارٹی ایم پی اے اسد سکندر کو فریق بنایا گیا ہے۔