ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہیں، اسد عمر

126

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسدعمر نے کہا ہے کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے میں جب تک میں تھاایسی کوئی شرط نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے ساتھ اٹھایا جائے گا پاکستان میں مہنگائی کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور آج صبح ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے نے تو شہریوں کے ہوش ہی اڑا کر رکھ دیے ہیں تاہم اب ڈالر بڑھنے سے ایک اور تشویشناک صورت حال بن رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں 5.61 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد انٹر بینک میںڈ الر 147 روپے کا ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قد ر میں 3 روپے اضافہ ہوا اور قیمت 147 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔