نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی، عظمیٰ بخاری

53

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پارٹی میں تشویش ہے، اپنے لیڈر کی صحت پر سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔ عظمی زاہد بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 147 کا ہوا ہے۔ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں۔