برائن برادرز نے اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

52

روم(جسارت نیوز) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اٹلی میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہالینڈ کے جین جولین راجر اور ان کے رومانوی جوڑی دار ہوریا ٹیکوا کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-4 اور 7-6 (7-4) سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔