دوسرا آل کراچی شہید حفیظ الرحمن ینگ ڈی گول فٹبال ٹورنامنٹ

42

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دوسرا آل کراچی شہید حفیظ الرحمن ینگ ڈی گول فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام صابر اسپورٹس فٹبال کلب تعاون پاکستان تحریک انصاف لیاری ٹاؤن صابر اسپورٹس اکیڈمی کمپلیکس ریکسر لین غریب شاہ میں کھیلے گئے میچ میں آزاد بلوچ الیون اور سلمان الیون کے درمیان دلچسپ اور شاندار مقابلہ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا آزاد بلوچ کی جانب سے بوھیر بلوچ اور سلمان الیون کا گول سلمان نے کیا میچ کا فیصلہ پینلٹی کِک پر آزاد بلوچ الیون نے 3-2 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیئے کوالیفائی کر لیا ۔