سرے نے وائٹالٹی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلیے عمران طاہر کی خدمات حاصل کر لیں

27

لندن (جسارت نیوز) انگلش کلب سرے نے شیڈول وائٹا لٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے جنوبی افریقن ا سپنر عمران طاہر کی خدمات حاصل کر لیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 سے زائد وکٹیں لے رکھی ہیں اسلئے ان کا شمار مختصر فارمیٹ کے بہترین ا سپن بولر میں کیا جاتا ہے۔ عمران طاہر نے سرے کلب سے معاہدہ کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، یہ ایک مشہور اور مضبوط کلب ہے، اسے ٹرافی دلوانے میں کردار ادا کرنے پر مجھے خوشی ہو گی۔ سرے کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ایلک ا سٹورٹ نے کہا کہ عمران طاہر انٹرنیشنل کائونٹی اور فرنچائز کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسلئے ان کی خدمات ہمارے لئے باعث اعزاز ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔