ملک محمد خان فٹبال ہارونیہ اسپورٹس نے نوالین اسٹار کو مات دے دی

83

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آل کراچی شہید ملک محمد خان یادگاری فٹبال ٹور نامنٹ 2019 زیر اہتمام لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب گبول پارک لیاری میں ٹورنامنٹ میںپہلا میچ ہارونیہ اسپورٹس نے نوالین اسٹارمابین کھیلا گیا جوکہ ہارونیہ اسپورٹس نے 0-2گول سے شکست دی ۔دونوں ٹیموں نے میچ کے پہلے ہاف میں میں گول کر نے کے متعدد مواقع ضائع کیے ۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہی۔دوسرے ہاف میں ہارونیہ اسپورٹس کی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کیا اس دوران ہارونیہ اسپورٹس کے فاروڈز ریاض نے انفرادی کوشش سے گول کرکے اپنی ٹیم کوایک گول کی برتری دلا دی دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں ہارونیہ اسپورٹس کے دانش نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ دوصفر کردیا میچ کا اختتام ہارونیہ اسپورٹس کے حق میں دوصفر رہا ۔دوسرا میچ اصلاح اسپورٹس اور لسبیلہ اسٹوڈنٹس کے درمیان ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شارٹ پاسز کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔پہلے ہاف کے 8ویں منٹ میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس کے فاروڈنے گول کرنے کا یقینی موقع ضائع کردیا۔پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی اصلاح اسپورٹس کو گول کرنے کا آسان موقع ملا لیکن اصلاح اسپورٹس کے فاروڈ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں اصلاح اسپورٹس کی جانب سے قاسم نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی میچ کے اختتام اصلاح اسپورٹس کی فتح سے ہوا۔