ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی عمر ایسوسی ایٹس کی شاندار فتح

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمر ایسوسی ایٹس نے ویلونک فارما کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست دیکر 24 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ سعود شکیل، حسان خان، احسن علی کی عمدہ بیٹنگ اور ایم سلمان، نادر شاہ اور مشتاق کی شاندار بولنگ میچ کی نمایاں خصوصیت تھی۔ عمر ایسوسی ایٹس کے 201 رنز کے جواب میں ویلونک فارما کی اننگ کا خاتمہ 186 رنز پر ہوا اسطرح اسے 15 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر دن میں کیھلے گئے میچ میں عمر ایسوسی ایٹس نے ٹاس جیت کر پہلے خود کیھلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹییں گنواکر 201 رنز اسکور کیے، سعود شکیل نے 21 گیندوں پر2 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی عمدہ اننگ ک کھیلی جبکہ حسان خان نے صرف 12 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 30 رنز کی برق رفتار اننگ کیھلی، اسکے علاوہ احسن علی نے 15 گیندوں پر 36 رنز کی اننگ میں 3 چوکے اور 3 چھکے رسید کیے۔ اعظم خان نے 29 رنز میں 5 چوکے مارے۔ دانش عزیز 20 رنز کا اضافہ کرسکے۔ لقمان بٹ نے عمدہ بولنگ کی اور 15 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، امجد علی اور سہیل ایوب نے 2,2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جواب میں ویلونک فارما کی ٹیم انتہائی کوشش کے باوجود مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ غلام چیمہ نے 56 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ علی شاہ نے 26 اور علی رضا نے 19 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم ا سپنر ایم سلمان نے 30 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ نادر شاہ اور مشتاق نے بھی 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔