آل کراچی چوہدری جنگیان یادگاری یوتھ فٹبال ٹور نامنٹ

52

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آزاد مسلم فٹبال کلب کی جانب سے آل کراچی چوہدری جنگیان یادگاری یوتھ فٹبال ٹور نامنٹ میں گزشتہ روز3 میچ کھیلے گئے ۔ کھلاڑیوں نے تینو ں میچوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹبال کو محفوظ کیا اس موقع پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی شائقین فٹبال کو شاندار اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا پہلے میچ میں دلچسپ اور بہترین کھیل کے بدولت لیاری لیبر سینٹریوتھ نے ینگ عید گاہ یوتھ کو صفر کے مقا بلے میں2 گول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرا میچ لائٹ آف بلوچ یوتھ نے مقبول میموریل یوتھ کو 1-0 سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلیاتیسرے میچ میں ینگ جان یوتھ نے جھان آباد یونین یوتھ کو 2-4 سے شکست دیدی میچ ریفری رسول بخش بلوچ میچ کمشنر شکیل احمد اور میڈیاکوارڈینیٹرماجد بلوچ تھے ۔