پاکستانی ٹیم کو چوتھے ون ڈے میں آسان نہیں لیں گے، مورگن

80

ناٹنگھم (جسارت نیوز)انگلینڈ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز آئن مورگن نے کہا ہے کہ سیریز میں برتری کے باوجود چوتھیون ڈے میچ میں اسے آسان نہیں لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سیریز میں کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو خبردار کر دیا ہے کہ ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کو چوتھے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری قائم کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا اور میزبان ٹیم کو5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ مورگن نے بیان میں کہا کہ ہماری ٹیم کے پاکستان کے خلاف 2 میچ جیتنے کے بعد حوصلے بلند ہیں۔ پاکستانی ٹیم بھی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور سیریز میں کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اسلئے چوتھے ون ڈے میں ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں، امید ہے کہ کھلاڑی گیند اور بلے کے ساتھ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو سیریز میں فیصلہ کن برتری دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔