یورو انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

28

ڈبلن (جسارت نیوز) یورو انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ4 مقابلے آج ہوں گے۔ آئرلینڈ میں ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور4 ٹاپ ٹیموں ہالینڈ، اسپین، اٹلی اور فرانس نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے، ہالینڈ کو ا سپین کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کا مقابلہ اٹلی سے ہو گا۔ واضح رہے کہ2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔