چین میںسوشل میڈیا ویب سائٹس کے بعد وکی پیڈیا پر بھی پابندی

58

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ملک بھر میں آن لائن انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ وکی پیڈیا پر پابندی عائد کر دی۔ وکی پیڈیا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیجنگ حکام نے اپریل ہی میں وکی پیڈیا کی چند زبانوں تک رسائی کو روک دیا تھا۔ واضح رہے کہ چین میں انٹرنیٹ کی سخت نگرانی کی جاتی ہے۔ ملک میں گوگل، فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح چینی حکومت پر تنقید کرنے والی ویب سائٹس کو بھی کڑی نگرانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔