جرمنی نے عراقی فوج کو  تربیت دینے کا عمل روک دیا

33

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے عراقی فوجیوں کی تربیت کا عمل روک دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جرمنی کے 160 فوجی عراق میں تعینات ہیں۔ ان میں سے 60 بغداد کے شمال میں التاجی، اور 100 شمالی عراق کے کرد علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جرمن دستے عمان سے داعش مخالف اتحاد کی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ جرمنی سعودی فوجیوں کو بھی تربیت فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ ماہ وزارت دفاع نے بتایا گیا تھا کہ 5 سعودی فوجی جولائی میں جرمن بری فوج کے ’’آفیسرز کورس‘‘ کا حصہ بنیں گے اور مزید 2 چند ماہ بعد جرمن فضائیہ سے تربیت لیں گے ۔