ووٹ سے تبدیلی کے نعرے پر بھارت کی قبائلی خواتین کا عدمِ اعتماد

39

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی قبائلی خواتین نے ووٹ کے ذریعے تبدیلی کے نعروں کو رسمی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے سنتی آئی ہیں کہ ان کا ووٹ بہت طاقتور ہے اور جمہوریت کے ذریعے ملک میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے، لیکن انتخابات سے معاشرے میں تبدیلی ہوتی نظر نہیں آتی ہے۔ سیاست دانوں نے نے عوام سے کیے گئے وعدوں کو کبھی پورا نہیں کیا۔ قبائی خواتی کے مطابق انہیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے رقم دینے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ اکثر خواتین کا کہنا تھا کہ وہ کسی امیدوار کو ووٹ کا حق دار نہیں سمجھتیں۔