شمالی کوریا کو خشک سالی کے  باعث خوراک کی قلت کا سامنا

58

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کو کئی برس سے جاری خشک سالی کے باعث شدید قحط کا سامنا ہے۔ شمالی کوریائی خبر رساں ادارے کے مطابق 5ماہ کے دوران اوسطاً 2.1 انچ بارش ہوئی،جو 1982ء کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔ اقوام متحدہ کے محکمہ خوراک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے ایک کروڑ شہریوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔