وینزویلا: سیکورٹی فورسز نے پارلیمان کی عمارت کو محاصرے میں لے لیا

95
کراکس (وینزویلا): سیکورٹی فورسز نے پارلیمان کو گھیر کے تمام راستے بند کررکھے ہیں
کراکس (وینزویلا): سیکورٹی فورسز نے پارلیمان کو گھیر کے تمام راستے بند کررکھے ہیں

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا میں سیکورٹی فورسز نے پارلیمان کی عمارت کا محاصرہ کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دوران کسی بھی رکن کو عمارت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ کراکس حکام کے مطابق انہیں عمارت میں بم کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد فوری اقدامات کیے گئے۔ دوسری جانب پارلیمانی سربراہ اور خود ساختہ صدر خوآن گوائیڈو نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر نکولاس مادورو حکومت کے ناقد ارکان اسمبلی کو ڈرانا دھمکانا چاہتے ہیں۔