حجر اسود کو خوشبو لگانے اور حطیم کو غسل دینے کے عمل میں شیخ سدیس شریک

125
مکہ مکرمہ: امورِ حرمین شریفین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن سدیس حجر اسود اور ملتزم کو عطر لگا رہے ہیں
مکہ مکرمہ: امورِ حرمین شریفین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن سدیس حجر اسود اور ملتزم کو عطر لگا رہے ہیں

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین امور کے نگران شیخ عبدالرحمن السدیس نے حرم مکی میں حجر اسود اور ملتزم پر خوشبو لگانے اور حطیم کو غسل دینے کے عمل میں شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ السدیس نے مسجد حرام میں خوشبو اور دھونی دینے کے ذمے دار وں پر زور دیا کہ حجر اسود اور ملتزم کو پابندی کے ساتھ عطر لگانے کا خاص خیال رکھا جائے، تا کہ اللہ کے مہمانوں کو مناسک کے دوران فرحت اور سکون کا احساس ملے۔