لیبیا: امریکا، مصر، امارات اور سعودی عرب نواز سیاسی دھڑے کی اخوان کے خلاف شرانگیزی

61

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے جنوبی حصے طبرق میں ایک سیاسی دھڑے نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ اس حوالے سے نام نہاد پارلیمان میں ایک قرار پیش کی گئی،جس میں امریکا، مصر، امارات اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ افراد کی اکثریت نے اسے منظور کیا۔ اخوان المسلمون پر الزام لگایا گیا کہ اس کے رہنما ترکی اور قطر میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نام نہاد ایوان کے فیصلے کے بعد اخوان المسلمون کے ایک رکن محمد مرغم نے وڈیو بیان میں ترکی سے لیبیا میں فوجی مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔