بریگزٹ معاہدے پر برطانوی  پارلیمان میں نئی رائے شماری جون میں ہوگی

42

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں بریگزٹ معاہدے پر جون میں ایک مرتبہ پھر پارلیمانی رائے شماری ہو گی۔ وزیر اعظم تھریسامے کے مطابق جولائی کے اواخر میں گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے پارلیمانی سرگرمیوں میں وقفہ آ جائے گا، لہٰذا ضروری ہے کہ اس سے قبل ہی معاہدے کے بارے میں فیصلہ کر لیا جائے۔ واضح رہے کہ تھریسامے کی جانب سے پارلیمان میں یورپی یونین سے انخلا کے حوالے سے معاہدہ منظور کروانے کی 3 کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ منصوبے کے مطابق برطانیہ کو 29 مارچ کو یورپی یونین سے نکل جانا تھا، تاہم اب لندن کے پاس اکتوبر تک وقت ہے۔