سعودی کابینہ نے بھی منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری دے دی

60

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی کابینہ نے مجلس شوریٰ کی طرف سے منفرد اقامہ کے مجوزہ پروگرام کی منظوری دے دی۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں منفرد اقامہ پروگرام کا فیصلہ ملک میں اقتصادی ترقی اور معاشی تنوع سے متعلق اصلاحات کاحصہ ہے۔ منفرد اقامہ پروگرام کے تحت کاروباری اداروں، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور باصلاحیت تارکین وطن کو مملکت میں محدود پیمانے پر کفیل سے آزاد رہ کر زندگی گزارنے اور کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پروگرام 2 اقسام پر مشتمل ہو گا۔