سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،پولیس اصلاحات بل پیش کیے جانے کا امکان

33

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کا اجلاس (آج)جمعہ17مئی کو اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہوگا ۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے سندھ پولیس اصلاحات بل پیش کیے جانے امکان ہے ۔ بل کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی شدید مخالفت کے باعث اجلاس ہنگامہ خیز ثابت ہوسکتا ہے ۔