پی ٹی آ ئی نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی سے متعلق تحریک التوا جمع کرادی

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی کے حوالے سے تحریک التوا سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی مایوس کن ہے، سالڈ ویسٹ قانون کا اطلاق پورے سندھ کے لیے ہے مگریہ کراچی کے چند اضلاع میں کام کررہا ہے، غیرملکی ٹھیکیدار کو ڈالر میں رقم دی جاتی ہے۔تحریک التوا میں کہنا ہے کہ کراچی شہر کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے ،سندھ حکومت کچرا نہیں اٹھا سکتی صوبہ کیا چلائے گی۔