عوام کو ریلیف دینے کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

52

اسلام آباد(صباح نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،چاہتے ہیں عوام کو ریلیف ملے۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پیسے نہ ہو تو گھر نہیں چلتا یہ تو ملک ہے، اگر خزانہ خالی ہو تو ملک کیسے چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت سے خسارہ ورثے میں ملا ہے، اس ملک کے ساتھ کھیلا گیا، ماضی میں ملک کو لوٹا گیا، قوم کا بچہ بچہ پوچھ رہا ہے کہ گزشتہ 10سالوں میں کیا غلطیاں ہوئیں۔قومی احتساب بیورو سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور ہم اس متعلق بل لا رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے غلطیوں سے نہیں سیکھا۔