شہبازشریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی خبر بے بنیادہے‘ترجمان

56

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی خبر جھوٹی اوربے بنیادہے، شہبازشریف کینسرسروائیورہیں،نیب کے عقوبت خانے میں رہے جس وجہ سے ان کا میڈیکل ٹیسٹ، ٹریٹمنٹ اور فالو اپ نہیں ہو سکا،لندن سے ان کے ڈاکٹر بھی لکھتے رہے کہ وقت پرٹیسٹ اورچیک اپ ضروری ہے۔ بدھ کو اپنے وڈیو بیان میں ترجمان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے کچھ ٹیسٹ کا فالو اپ 2 ہفتے کے بعد ہے، لندن میں شہبازشریف کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں،لندن سے ان کے ڈاکٹر بھی لکھتے رہے کہ وقت پرٹیسٹ اورچیک اپ ضروری ہے۔شہبازشریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی خبر جھوٹی اوربے بنیادہے۔