جماعت اسلامی سندھ بھر میں آج یومِ باب الاسلام منائیگی

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور آج 10رمضان المبارک کو یومِ باب الاسلام منایا جائے گا، صوبائی اعلامیے کے مطابق اس حوالے سے سندھ کے ضلعی ہیڈکواٹرزمیں خاص طوراورچھوٹے بڑے مقامات پرعام طورپر اجتماعات، سیمینارز،جلسے، کانفرنسز اور مذاکرے منعقد کیے جائیں گے، جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی، ضلعی اور مقامی قائدین کے علاوہ صحافی، دانشور، سیاسی وسماجی رہنما و علما کرام سندھ میں راجا داہر کے مظالم اور فاتح سندھ محمد بن قاسم کے کارناموں وکردار پر اظہار خیال کریں گے۔ مرکزی نائب امرا اسداللہ بھٹو جیکب آباد، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی حیدرآباد، صوبائی امیر محمد حسین محنتی بدین،امیرحلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمن کراچی،صوبائی نائب امرا حافظ نصراللہ عزیز سانگھڑ، محمد عظیم بلوچ میرپور خاص،ممتاز حسین سہتو ٹھٹھہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی لاڑکانہ میں یومِ باب الاسلام کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔