ٹیک ٹیکسٹل و ٹیکس پروسیس نمائش میں6پاکستانی کمپنیوںکی شرکت

44

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل،فنکنشل ایپرل ٹیکسٹائل و ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کی نمائش ٹیک ٹیکسٹل و ٹیکس پروسیس میںپاکستان سے 6کمپنیاںشریک ہیں۔14تا17مئی تک ہونے والی اس نمائش میں اس سال ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسیس ایک ہی نمائشی ہال میں ٹیکنکل ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل مشینری پہلی مرتبہ ایک ساتھ پیش کر رہے ہیں اور تجارتی خریدار اس ہال میں پروڈکشن سے فائبر، فائبر سے انوویشن اور پھر تیار مصنوعات کا جائزہ لے سکیں گے۔پاکستان سے نمائش میں شریک کمپنیوںمیںااحمد فائن ویونگ، ہکاس کارپوریشن، مہروز ٹیکسٹائل انڈسٹری، ماسٹر ٹیکسٹائل ملز، میڈاس سیفٹی اور سفائر فنشنگ ملز شامل ہیں۔