کاروبار حصص میں تیزی:100 انڈیکس میں 406.56 پوائنٹس کا اضافہ

33

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو شیئرز مارکیٹ میں کاروبار حصص پر سے وفاقی حکومت کی جانب سے کالادھن سفید کرنے کی اسکیم متعارف کرانے کے بعدمندی کے بادل چھٹ گئے اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میںاتارچڑھائو کے بعدزبردست تیزی رہی، ،66.97فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ہوا،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت4.90فیصدزائد رہا۔تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس کی33900،34000، 34100 اور34200کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،تیزی کے باعث مارکیٹ سرمایہ میں 76 ارب 38 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔بدھ کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوئے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے کالادھن سفید کرنے کی اسکیم متعارف کرانے کے بعدمقامی سرمایہ کار گروپ مارکیٹ میں سرگرم نظرآئے اورتوانائی،سیمنٹ،بینکنگ،فوڈزاور کیمیکل سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں کئی دنوں سے مارکیٹ میں چھائی مندی کے بادل چھٹ گئے ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس34443پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 406.56 پوائنٹس اضافے سے34291.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای30انڈیکس240.29پوائنٹس اضافے سے16281.99پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس1454.88پوائنٹس اضافے سے 54292.67 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 275.77 پوائنٹس اضافے سے 25285.41 پوائنٹس پربندہوا ۔ بدھ کومجموعی طور پر327 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے219کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ بدھ کومجموعی طور پر 11 کروڑ 8 لاکھ8 6 ہزار 460 شیئرز کا کاروبار ہوا،جومنگل کی نسبت 51 لاکھ 79 ہزار 780 شیئرز زائد ہیں۔ مارکیٹ سرمایہ میں76 ارب 38 کروڑ 29 لاکھ 63 ہزار900روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب2 ارب 34 کروڑ14لاکھ46ہزار842روپے ہوگئی۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت310.00روپے اضافے سے6510.00 روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت162.50روپے اضافے سے3649.00روپے پر بند ہوئی۔
نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت378.50روپے کمی سے7191.50روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت23.69روپے کمی سے450.14روپے ہوگئی ۔بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں91لاکھ64ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت23پیسے اضافے سے4.22روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں88لاکھ51ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت11پیسے اضافے سے21.33روپے ہوگئی ۔