مرکنٹائل ایکس چینج میں 10.3ارب روپے کے سودے

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,733 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 10.3ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,826 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 5.571 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.336 ارب روپے, سونے کے سودوں کی مالیت 1.140 ارب روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.118 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 501.058 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 256.554 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 219.334 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 101.206 ملین روپے, پلیڈپم کے سودوں کی مالیت 37.626 ملین روپے قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 21.681 ملین روپے, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 12.726 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 5.396 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 42 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 36.433 ملین روپے اور گندم کی8لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25.059ملین روپے تھی۔