تجربہ کار ماہرین کی تعیناتی نجی شعبوں سے کی جائے ، حاجی محمد یعقوب

65

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی سب کمیٹی کے کنونیئر ، مشیر برائے ایف بی آر اور سابق صدر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی محمد یعقوب نے وفاقی حکومت کے اِن اقدام کو سراہا ہے کہ اُس نے بڑی سوچ سمجھ کا ثبوت دیتے ہوئے حکومتی اہم محکموں کا انتخاب نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی اپنی فیلڈ میں ماہرین سے کیا۔ اِن تعیناتیوں سے حکومتی اداروں اور ٹیکس دہندگان کے درمیان اعتماد کی فضاء بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد یہ احکام جاری کر کے کہ اُن کی پیشگی اجازت کے بغیر اور متعلقہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو یا پروپرائیٹر کو 24 گھنٹے کا نوٹس دیئے بغیر اُس کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمند نہ کیے جائیں کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے مارنے پر پابندی بہترین اقدام ہیں جن سے تاجر و صنعتکار برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اُمید کرنے لگی ہے کہ حکومت اِس سلسلے میں مزید مصالحانہ اقدام کرے گی ۔