چینی ا سمارٹ فون مارکیٹ میں مشہور برانڈز کی اہمیت میں کمی

57

بیجنگ (اے پی پی)چین کی ا سمارٹ فون مارکیٹ میں مشہور برانڈز کی اہمیت کم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ مقامی کمپنیوں کی جانب سے جدید اختراعات کے لیے تحقیق و سرمایہ کاری میںاضافہ ہے۔چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق موبائل کمپنی اوپو جو مشہور شخصیات کو ہائر کرنے میںنام رکھتی تھی اب وہ اپنا سرمایہ تحقیق و ترقی کے لیے استعمال کررہی ہے تاکہ فائیوجی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس کی مسابقت قائم رہے۔چند روز قبل اخبار نے کمپنی کے نائب صدر شن یرن کے حوالے سے بتایا کہ ان کی کمپنی رواں سال اپنے تحقیق و ترقی کے شعبے پر 10 ارب یوان کی سرمایہ کاری کرے گی اور اس شعبے کے سٹاف کو بڑھا کر 10 ہزار افراد سے زیادہ کردے گی، اس کے علاوہ وہ اپنے مارکیٹنگ کے بجٹ کو بھی کم کرکے یہ وسائل اپنی مصنوعات کے معیار کی بہتری اور انھیں جدید بنانے پر خرچ کیے جائیں گے۔