کارپٹ کی عالمی نمائش انڈسٹری کے لیے تقویت کا باعث بنے گی

26

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں سال لاہور میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش انڈسٹری کیلئے تقویت کا باعث بنے گی ،غیر ملکی خریداروں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اور برآمدات کے فروغ کیلئے سر گرمیوں کی ہمیشہ سرپرستی کی گئی ہے اور امید ہے کہ امسال بھی ہمیں ہر طرح کی تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی جس سے نمائش کو کامیاب بنانے میں مدد ملے گی ۔انہوںنے کہا کہ اس وقت کارپٹ انڈسٹری شدید مشکلات کا شکار ہے اس لئے غیر ملکی خریداروں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس سے نمائش کو کامیاب بنانے میں مدد ملے گی ۔