الیکٹریکل ایکویپمنٹ مینوفیکچرنگ کمپنی کے منافع میں نمایاں اضافہ

38

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں الیکٹریکل ایکویپمنٹ مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی مالی سال کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں میں الیکٹریکل ایکویپمنٹ مینوفیکچرنگ کمپنی لیمیٹڈ( ایمکو)کو 106 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 266فیصد زیادہ ہے۔