آئرن اورسٹیل کی درآمدات میں 36.62 فیصد کی کمی

31

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رواں سال مارچ کے مہینہ میں آئرن اورسٹیل کی درآمدات میں 36.62 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیوروآف شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2019 میں آئرن اورسٹیل کی درآمدات پر پاکستان نے 178.2ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 36.2 فیصد کم ہے۔