عسکری لائف انشورنس کمپنی کا ایچ آرایس جی کے ساتھ معاہدہ

26

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عسکری لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈنے ایچ آرایس جی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کرلیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق معاہدے کے تحت عسکری لائف انشورنس ایچ آرایس جی کے ملازمین کو انشورنس کے علاوہ سرمایہ کاری کے حوالے سلوشنز اورخدمات فراہم کریں گی۔ معاہدے پرے ایچ آرایس جی کے سی ای اوعامرنیازی اورعسکری لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرجہانزیب ظفر نے دستخط کئے۔