ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں کمی

28

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال دوران ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ٹریکٹرسازی کی صنعت سے متعلق فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق جولائی 2018سے لیکر اپریل 2019 کے عرصہ میں ملک میں 43ہزار130یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور43ہزار172یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 40 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ۔