سیمنٹ کی برآمدات میں کمی

24

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں سال مارچ کے مہینے میں سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2019 میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 2.1 ارب روپے کازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 28.14 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں سیمنٹ کی برآمدات سے پاکستان کو3 ارب روپے کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔