جیکب آباد ،بارش کے بعد شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

61

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں بارش کے بعد شہر کے راستے اور بازار تالاب بن گئے ہیں بلدیہ کی جانب سے صفائی نہ ہونے کے باعث شہر میں گندگی میں اضافہ ہو گیا ہے جسکے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں کوئی پرسان حال نہیں ۔کپڑا مارکیٹ اور لائی بازار میں بارش کا پانی جمع ہونے اور صفائی نہ کرنے پر بلدیہ کے خلاف دکانداروں سنیل ،لالچند ،روہ ،بابو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کو شکایت کے باوجود صفائی نہیں کی گئی کاروبار شدید متاثر ہوا ہے بلدیاتی نمائندے غائب ہیں ،وزیر بلدیہ سعید غنی اپنے محکمے کی کارکردگی کی طرف توجہ دیں ڈی سی اور کمشنر لاڑکانہ نوٹس لے کر کارروائی کریں ۔