رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا

31

گولارچی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا رمضان المبارک میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عوام کے پہنچ سے باہر ہوگئی مہنگائی کی وجہ سے گوشت مچھلیاں خریدنا تو دور کی بات لیکن عوام سبزیاں خریدنت کے قبل ہی نہ رہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گولارچی شہر کے قریب چک 46 میں جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ کے رکن سید دائود شاہ گیلانی کی رہائش گاہ پر عوامی دعوت افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میںبری طرح ناکام ہوچکی ہے ریلیف دینے کے اعلانات کے حکومتی دعوے ہی رہ گئے، بدین میں ماہ رمضان المبارک میں ہونے والی مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں، اشیا خورونوش کی قیمتوں کو کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے اور عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلائی جائے اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر مولانا غلام رسول احمدانی،سید دائود شاہ گیلانی،موسیٰ ملاح و دیگر عہداران بھی موجود تھے۔