جیکب آباد ،جماعت اسلامی حلقہ فیملی لین  کی جانب سے مستحقین میں راشد تقسیم

49

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ فیملی لین کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم۔ ناظم جماعت اسلامی حلقہ فیملی لین محمد عمر سھاگ نے تقسیم راشن تقریب میں موجود شرکا سے کہا کہ جماعت اسلامی روزاول سے اپنی بساط کے مطابق مختلف قسم کے عوامی خیر و بھلائی ،امداد و تعاون کے کاموں کو اپنا لازمی حصہ گراندتی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان مبارک میں مستحقین میں تقسیم راشن بھی اس بھلائی کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے اہل خیر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کر کے اس کار خیر میں تعاون فرمایا ۔