حیدر آباد، تیز رفتار کار الٹ جانے کے  نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

25

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے لونی کوٹ کے قریب تیز رفتار کار الٹ جانے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کوٹری کے رہائشی تھے۔ ایم نائن موٹر وے چوکی نمبر10 سپرہائی وے لونی کوٹ کے قریب کراچی سے کوٹری آنے والی تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2افراد جن میں 40 سالہ علی نواز شورو اور 14 سالہ آصف شورو جو کوٹری کے رہائشی تھے جاں بحق ہوگئے۔