دادو کے رہائشی کا مطالبہ

42

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) دادو شہر کے علاقے جوہی کے رہائشی محمد علی تھیم نے اپنے تین معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب پر بتایا کہ میری بیوی گزشتہ 6 ماہ سے پیٹ کے مرض میں مبتلا ہے، علاج کے لیے گھر کا سامان فروخت کرچکا کوئی فائدہ نہیں ہوا، حکومت سے اپیل ہے کہ بیوی کے علاج کے لیے میری مالی مددکی جائے۔