حیدر آباد، حیسکو کی ناہندگان کیخلاف کاروائیاں، 35 کنکشن منقطع

30

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبد الحق میمن کے احکامات XEN گاڑی کھاتہ گلزار احمد دستی کی سربراہی میں حیسکو کی ٹاسک فورس نے کارروائیوں کے دوران گاڑی کھاتہ، لیاقت کالونی ودیگر علاقوں میں 35 ڈائریکٹ کنکشن پکڑے گئے۔ جس پر فوری طور پر کارروائیاں کرتے ہوئے کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں۔ جبکہ سکرنڈ میں واجبات کی عدم ادائیگی پر 75 بجلی کے کنکشن جبکہ متعدد ڈائریکٹر کنکشن منقطع کیے گئے اور 7 ٹرانسفارمر اتارے گئے۔ اس کے علاوہ بجلی چوروں کیخلاف متعلقہ تھانے میں FIR درج کرانے کے لیے لیٹر بھی جمع کرا دیے گئے ہیں۔ حیسکو چیف کے واضح احکامات ہیں کہ بجلی چوری کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں، تمام افسران کو سختی سے ہدایات دی رکھی ہیں کہ کہیں بھی اگر بجلی چوری نظر آئی یا واجبات جمع نہ کرنے والے بجلی کے کنکشن چلتے ہوئے پائے گئے تو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس انچارج افسران، ملازمین کیخلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی، جس کے تحت انہیں جزا و سزا کے عمل کے تحت نوکری سے بھی فارغ کیا جاسکتا ہے۔ بجلی سے متعلق صارفین کی شکایات کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں، جس میں صارفین کے بجلی کے بلوں کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں ، واجبات کی 100فیصد وصولی کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کے بجلی کے بلوں کی اقساط کریں۔