طویل عرصے سے ایک ہی عہدے پر براجمان  پولیس افسران کو ہٹانے کا سلسلہ جاری

22

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ریجن ڈاکٹر غلام سرور جمالی کا ایک ہی عہدے پر طویل عرصے سے براجمان افسران کو ہٹانے کا سلسلہ جاری۔ ضلع جامشورو پولیس لائن میں طویل عرصے سے تعیناتR.I لائن انسپکٹر محمد خان،انچارج ڈی آئی بی جام شورو سب انسپکٹر جلیل عباسی اور بڑا منشی لائن (ہیڈ کوارٹر) جامشورو ہیڈ کانسٹیبل نبی بخش کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا۔ جبکہ R.I لائن ضلع مٹیاری انسپکٹر حبیب اللہ چنڈ اور بڑا منشی لائن ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹانے کے لیے ایس ایس پی مٹیاری کو ہدایت جاری کردیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع حیدرآباد کے بھی متعدد پولیس افسران جو کہ طویل عرصے سے ایک ہی عہدے پر کام کر رہے تھے ہٹایا جا چکا ہے۔