گرمی اورروزوں کی وجہ سے خون کے عطیات میں70فیصد کمی

66

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شدید گرمی اور روزوں کے باعث خون کے عطیات میں70 فی صد کمی ہوئی ہے جس سے بالخصوص تھیلے سیمیا اور خون کے امراض میں مبتلا بچوں سمیت دیگر مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر در ناز جمال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خون کے عطیات دیں تاکہ خون کی کمی کو پورا کیا جا سکے اور تھیلے سیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگی بچائی جاسکے۔